الیکشن کمیشن نے جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات منعقد کرانے کااعلان کردیا لیکن متعدد سیاسی جماعتوں نے اب تک مالی گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائے۔
الیکشن کمیشن میں اب تک107 سیاسی جماعتیں سالانہ مالی گوشوارے جمع کرواچکی ہیں تاہم 61 سے زائد سیاسی جماعتوں نے تاحال مالی گوشوارے جمع نہیں کروائے۔
الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ تمام سیاسی جماعتوں کو مالی گوشوارے جمع کروانے ہوں گے، مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوں گے۔