اسلام آباد:پاکستان کے 20اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ، لاہور، راولپنڈی ، کراچی ،کوئٹہ، ، حیدرآباد، جامشورو، پشین،پشاورو دیگر شہروں میں پولیو وائرس پایا گیا ، قومی ادارہ صحت کی ریجنل انسداد پولیو لیبارٹری نے بھی اس کی تصدیق کردی۔
اسی طرح قمبر، پشین، لکی مروت اور میرپورخاص کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا۔ کراچی سینٹرل، کراچی ساوتھ، کراچی ایسٹ اور کراچی کورنگی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، کوئٹہ، نوشکی اور ڑوب کے سیوریج میں پولیو وائرس مثبت نکل آیا، پشاور اور ڈی آئی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی رپورٹ مثبت نکلی ہے۔قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ وائرس زدہ علاقوںسمیت ملک بھرمیں انسدادپولیو مہم چلانے کی ضرورت ہے۔