مزید 6 اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان کے مزید 6 اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق کراچی سے 4 نمونوں اور چمن سے دو نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ پشاور، کوہاٹ اور نوشہرہ سے ایک ایک نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا۔

وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کے مطابق وائرس افغانستان میں وائی بی تھری اے وائرس کلسٹر سے تعلق رکھتا ہے۔ وائرس کی موجودگی سے ہر بچے کو خطرہ ہے۔ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو یہ وائرس عمر بھر کے لیے معذور بنا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو یہ وائرس عمر بھر کے لیے معذور بنا سکتا ہے۔ والدین سے اپیل ہے کہ اپنے گھر آنے والے پولیو ورکرز کا خیرمقدم کریں۔ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں