کیا آپ لوگ کانسٹیبل کا مطلب جانتے ہیں…؟ کانسٹیبل یعنی کے اہلکار کیا ہوتا ہے…؟ اہلکار کسے کہتے ہیں….؟ نہیں پتہ تو چلو میں بتاتا ہوں….!وہ اہلکار جو صوبہ سندھ میں 5، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں 7 اسکیل کا ملازم ہونے کیساتھ 23 یا 25 ہزار تنخواہ لیتا ہے، یہی اہلکار محکمہ پولیس کا سب سے اچھوت انسان سمجھا جاتا ہے، اس سے اوپر کے رینک والے افسران اکثر اس پر اپنے دل کی بڑھاس نکالتے رہتے ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ کانسٹیبل کے فرائض ڈپارٹمنٹ میں سب سے زیادہ ہوتے ہیں. اعلی پولیس افسران کیساتھ محرر صاحب کی ڈانٹ ڈپٹ بھی اسے سنتا پڑتی ہے اور یہ اہلکار مصنوعی سی مسکراہٹ چہرے پہ سجاٸے اپنی ڈیوٹی پر چلا جاتا ہے اہلکار ہر وقت ہزاروں سوچوں میں گم رہتا ہے اور کالج کے لڑکے بھی اس کا مذاق اڑاتے ہوئے گزر جاتے ہیں. بھوک لگتی ہے تو روٹی کے بجاۓ ریڑھی والے سے اکثر چنے لے کے کھا لیتا ہے کہ پورے مہینے تنخواہ پوری کر سکے…
اللہ اللہ کر کے ڈیوٹی ختم ہوتی ہے اور جب تھانے پہچتا ہے تو محرر صاحب حکم دیتے ہیں کہ رائفل ابھی پاس رکھو گاڑی پر بھی تمہاری گشت لگی ہے…جب اہلکار بڑی عاجزی سے کہتا ہے کہ جناب جو ڈیوٹی میں ابھی کر کے آیا ہوں وہ ڈیوٹی نہیں تھی کیا۔۔۔؟ تو محرر صاحب ڈانٹ کر کہتے ہیں کہ ہم نے تھوڑی لگائی ہے، ڈیوٹی کا تو SHO صاحب نے حکم دیا ہے..یہ سنتے ہی کانسٹیبل چپ ہو جاتا ہے..
.یہ ہوتا ہے کانسٹیبل اور 25 ہزار میں پوری فیملی کا پیٹ پالنے والا۔۔۔.پورے مہینے کا واشنگ الاٶنس 100 روپے، راشن الاٶنس 2200 روپے، میڈیکل الاٶنس 1350 روپے، کنوینس الاٶنس 1000 روپے اور ہاٶس رینٹ کی مد میں 1503 روپے دیئے جاتے ہیں، کیا کسی بھی مد میں دی جانے والی یہ رقم ماہوار 8 سے 10 افراد کی کفالت کے لئے کافی ہے۔۔۔؟
پھر بھی کانسٹیبل اپنی ڈیوٹی پوری جانفشانی سے سرانجام دیتا رہتا ہے…اندرون سندھ کے کانسٹیبلز کو تو پوری سروس ہی 5 اسکیل میں گذارنی پڑتی ہے اور انہیں تو 25 سال میں شاید ہی کوئی پروموشن مل جائے ورنہ کوئی پروموشن ہے ہی نہیں اور نہ ہی ڈپارٹمنٹ کو کسی قسم کی پالیسی بنانے کی ضرورت محسوس ہوئی ہے…کانسٹیبل کو محکمہ سردی میں جرسی اور شوز بھی نہیں دیتا اور وہ بھی کانسٹیبل نے اپنے پیسوں سے خریدنے ہوتے ہیں…اگر کوئی غلطی ہو جائے تو سزا پہلے دی جاتی ہے اور سنوائی (O.R) بعد میں….کیا انصاف ہے۔۔۔؟ تبھی تو کانسٹیبل کو پولیس ڈپارٹمنٹ کا فخر کہا جاتا ہے

اسلام علیکم
میں نے یہ پیراگراف پڑا اور بہت انفارمیشن اس پرا گراف سے اصل کیا. اور میرابھی اب یہی ارادہ ہے. کہ کانسٹیبل کی فوسٹ پر Apply کروں. اور یہ جو extra ڈیوٹی کروائی جاتی ہے. اس کے خلاف ہوں. اور اپنے ڈیوٹی پر وقت پر پہنچنا اور اسے سرانجام دینا ہی اچھا ہوگا.
میرے خیال سےاور ایک دوسری بات کہ کانسٹبل فوسٹ کی promotion لازمی ہونی چاہیے. کیونکہ میں ابھی studentہوں. اور ابھی اٹھارہ سال کا ہوا ہوں. تو مجھے پچیس سال 7 سکیل گزارا کرنا ہوگا.