کراچی: نیپئر میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو مارے گئے

کراچی کے علاقے نیپئر تھانے کی حدود میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے تین ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا کے مطابق نیپیئر پولیس نے مقابلے میں تین ڈاکو مارے ہیں جبکہ راہگیر بھی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

ایس ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان عیدگاہ چوک پر لوٹ مارکرکے فرار ہورہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، جہاں انھوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے تین ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے بتایاکہ پولیس نے ہلاک اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا، ہلاک ڈاکووں کے قبضے سے اسلحہ ، نقدی ، موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں