اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے صدر تھانے کے اہلکار کو بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق 2 پولیس اہلکاروں نے 9 اکتوبر کو ایک رکشہ ڈرائیور سے 30 ہزار روپے بھتہ وصول کیا تھا۔
جنید شیخ کے مطابق پولیس اہلکاروں کے خلاف واردات کا مقدمہ نمبر 267/23 تھانہ صدر میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ایس آئی یو پولیس نے خفیہ اطلاع پر جناح اسپتال کے مردہ خانہ کے باہر کارروائی کی اور رفیقی شہید روڈ سے مقدمہ میں ملوث ایک پولیس اہلکار بابر زمان ولد شوکت زمان کو گرفتار کرلیا، ملزم نے اپنے دوسرے ساتھی پولیس اہلکار کانام عثمان بتایا ہے۔
پولیس کے مطابق دوسرے ملزم اہلکار کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔