کراچی میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں گینگ وار کے انتہائی مطلوب 2کارندے گرفتار

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد گینگ وارگروہ کے دو انتہائی مطلوب کارندوں کو گرفتارکرلیا۔ملزمان محمد اکرم عرف استاد اور بلال عرف ارشد کا تعلق گینگ وار گروہ کاشف ڈاڈا گروپ سے ہے۔ملزمان پرانا گولیمار میں دہشت کی علامت اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔

ملزمان کئی پولیس مقابلوں، قتل، اقدام قتل، دہشت گردی، منشیات فروشی سمیت سنگین مقدمات میں ملوث ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اکرم استاد بدنام زمانہ گینگ وار کاشف ڈاڈا کا فرنٹ مین ہے۔ملزم پرانا گولیمار میں کاشف ڈاڈا کے منشیات کے اڈے کی بھی سرپرستی کرتا ہے جبکہ ملزم بلال کاشف ڈاڈا گروہ کے لئے ٹارگٹ کلنگ اور مخالفین پر حملوں سمیت دیگر کارندوں کو اسلحہ بھی فراہم کرتا ہے۔

گرفتار ملزم اکرم استاد کے خلاف سنگین جرائم کے 8 مقدمات درج ہیںجبکہ ملزم بلال کے خلاف تین مقدمات درج ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کاآغاز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں