ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثناء نے ایک بار پھر پارٹی کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعتراف کرلیا، لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے منطق پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ن لیگ نے تحریک انصاف کے سیاسی حربوں سے نمٹنے کیلئے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کی۔ کچھ فیصلے اس وقت کے تقاضوں کے مطابق تھے۔ توسیع کی حمایت پارٹی کی حکمت عملی تھی۔