200 یونٹ تک صارفین کیلئے بجلی نرخ میں 3 ماہ رعایت

وزیراعظم نے 200 تک کے صارفین کو بجلی نرخ میں 3 ماہ کیلئے رعایت دینے کا اعلان کردیا، پروٹیکیڈ، نان پروٹیکیڈ صارفین کیلئے بجلی نرخ میں اضافہ واپس لے لیا۔

شعبہ توانائی میں اصلاحات سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 200 یونٹ تک کے صارفین کو جولائی، اگست اور ستمبر کیلئے رعایت دی، جس پر 50 ارب کی سبسڈی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے پروٹیکٹڈ صارفین کو بھی 4 روپے تا 7 روپے تک فی یونٹ فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ شمسی توانائی سے سستی بجلی پیدا ہوگی اور کسان کو ریلیف ملے گا، پاکستان میں 10 لاکھ ٹیوب ویل تیل سے چلتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ 10 سال میں خزانے کے 500 ارب روپے تباہ ہوئے، بجٹ میں ٹیکس لگے لیکن اشرافیہ پر ٹیکس پہلی بار لگا، جس سے اضافی 100 ارب روپے ملنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی 100 فیصد ڈیجیٹائزیشن ہورہی ہے، حکومتی اداروں میں ڈاؤن سائزنگ کا آغاز کردیا، وقت آگیا جو دولت سے مالا مال ہیں، وہ قربانی دیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کی بندرگاہ پر سالانہ 1200 ارب روپے امپورٹ ٹیکس کی چوری ہے، ایک ادارے نے ہمیں ایک ہفتے پہلے رپورٹ دی، کچھ جگہ بڑی بڑی کرپشن ہورہی ہے، انہیں روکنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی این ایس سی کے پاس 11 جہاز ہیں، اربوں روپے خرچ آتا ہے، بحری جہازوں کے ذریعے سامان کی برآمد پر سالانہ 500 ارب خرچ کیے جاتے ہیں، دیگر ممالک کے پاس سامان کی نقل و حمل کیلئے کئی گنا بحری جہاز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں