کراچی: خواتین 2 ماہ پنک بس سروس میں مفت سفر کرسکیں گی

کراچی کی خواتین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، خواتین اگلے 2 ماہ پنک بس سروس میں مفت سفر کرسکیں گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے تحت خواتین کیلئے مخصوص پنک بسوں کے نئے فلیٹ کی شمولیت سے متعلق تقریب ہوئی، جس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی۔

خواتین کیلئے مخصوص 10 نئی بسوں کے اضافے کے بعد پنک بسوں کی تعداد 28 ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں