بحرین میں پی آئی اے کاکنٹری منیجرخیانت کے الزام میں گرفتار

کراچی:قومی ائیرلائنز پی آئی اے کے بحرین میں تعینات کنٹری منیجر کو مسافروں کے سامان میں خیانت کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کنٹری منیجر پر مسافروں کا سامان ائیرپورٹ سے اپنے آفس لے جانے کا الزام ہے۔ پی آئی اے نے مذکورہ افسر کی قانونی مدد کے لیے پاکستانی سفارت خانے کی خدمات حاصل کی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں ہے، عدالت میں پیشی کے موقع پر اعلیٰ افسران کوکیس میں دفاع کے لیے مامور کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بحرین ائیر پورٹ پر دفتر نہ ہونے پر مسافروں کا رہ جانے والا سامان بحرین کے مرکزی دفتر بھیجا جاتا ہے، مرکزی دفتر سے مسافروں سے رابطہ کرکے سامان ان تک پہنچا دیا جاتا تھا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق بحرینی سکیورٹی حکام نے ائیرپورٹ سے سامان کی منتقلی کو خیانت قرار دے کرکارروائی کی۔ بحرین میں پاکستانی سفارت خانے نے معاملے کوغلط فہمی قرار دیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق واقعہ ضابطے کی خلاف ورزی ہوسکتا ہے مگر مجرمانہ فعل نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں