پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن ایندھن بحران کے باعث شدید متاثر

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن ایندھن بحران کی وجہ سے تقریباً معطل ہوگیا۔

پی آئی اے کی ایک ہفتے میں 170 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ ادارے نے 110 سے زائد پروازیں منسوخ کردیں۔

پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا، ادائیگی کے لئے فنڈز نہ ہونےکی وجہ سے پی آئی اے کو پروازوں کے لیےطلب کے مطابق ایندھن کی فراہمی ممکن نہیں ہورہی، جس سے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہے۔

قومی ایئرلائن گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روزانہ ادائیگی کی بنیاد پر 1 ارب روپے سے زائد رقم ادا کرکے ترجیحی بنیادوں پر منتخب پروازوں کے لیے ایندھن حاصل کررہی ہے۔ قومی ایئر لائن نے منگل کو بھی 20 سے زائد پروازیں ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث منسوخ کیں۔

پی ایس او اور پی آئی اے میں طے شدہ معاملے پر روزانہ 10 کروڑ روپے ادائیگی کی صورت میں ترجیحی پروازوں کے لئے ایندھن فراہم کیا جارہا ہے، ان میں منافع بخش روٹس کی فلائٹس کو ترجیح حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں