پی آئی اے کو 2 کمپنیوں میں تقسیم کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے نجکاری ڈویژن کی سفارش پر پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دیدی، منصوبے کے تحت پی آئی اے کو 2 کمپنیوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہواخ میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے گزشتہ کئی برسوں سے خسارے میں ہے، ان اقدامات سے سرمایہ کاروں کو پی آئی اے کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

گزشتہ اجلاسوں میں پی آئی اے کی مالی و انتظامی تنظیم نو کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کی جانب سے حکومتی ملکیتی اداروں کے پی آئی اے پر تصفیہ طلب رقوم سے متعلق امور جلد نمٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں