بلے کا نشان: پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے نشان سے متعلق توہین عدالت کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے 16 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔

قاضی انور ایڈووکیٹ اور شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں