عوام پر ایک اور عذاب مسلط: پیٹرول 7، ڈیزل 9 روپے لیٹر مہنگا

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔

پیٹرول 7 روپے 45 پیسے مہنگا کیا گیا، جس کےبعد نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت 9 روپے 56 پیسے اضافے سے 277 روپے 45 پیسے فی لیٹر پر جا پہنچی۔

لائٹ ڈیزل 9 روپے 88 پیسے، مٹی کا تیل 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں