پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 ماہ بعد کمی متوقع ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک کی مدت کیلئے 5 روپے سے 19 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ ظاہر کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں آخری بار جولائی کے وسط میں کمی کی گئی تھی، جب پیٹرول 9 روپے فی لیٹر کم کرکے 253 روپے اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر کم کرکے 253 روپے 50 پیسے کا کردیا گیا تھا۔