اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 77 پیسے سستا

وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے، ڈیزل 1 روپے 77 پیسے سستا کرنے کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔

اگلے 15 روز کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل 287.33 روپے سے کم کرکے 285.56 روپے فی لیٹر کردیا گیا۔

پیٹرول کی قیمت 279.75 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں