پیٹرولیم مصنوعات پر 5 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز

اسلام آباد: ایندھن کی ریفائننگ کے شعبے میں اپ گریڈ منصوبوں کےلیے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کےلیے پیٹرولیم ڈویڑن ای سی سی کو پیٹرولیم مصنوعات پر 5 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز پیش کرے گا، جس کے نتیجے میں ہر مصنوعات کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی (PL) میں 12 روپے کی کمی کی تجویز بھی دی جائے گی تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہ ہو اور ریونیو میں کوئی کمی نہ آئے۔ ایک بار جب ای سی سی تجویز کردہ سیلز ٹیکس کے نفاذ کی منظوری دے دیتا ہے، تو حکومت اس ٹیکس کے نفاذ کے لیے یا تو آرڈیننس جاری کر سکتی ہے یا پارلیمنٹ کے ایکٹ کے ذریعے اس کو نافذ کر سکتی ہے، اور 120 دن کے اندر پارلیمنٹ سے اس کی توثیق بھی کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں