پرویز الہٰی سے متعلق غیرضروری درخواست پر نیب کوجرمانہ

لاہور:لاہورہائی کورٹ نے چوہدری پرویز الہٰی سے متعلق غیرضروری درخواست پر نیب پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔لاہو رہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی درخواست غیر ضروری قراردے کر خارج کردی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ نیب کی درخواست عدالت کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔نیب نے اپنی درخواست میں پرویز الہٰی کو نیب انکوائری کا ریکارڈ دینے کے احتساب عدالت کےفیصلےکو چیلنج کیا تھا۔احتساب عدالت نے پرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں کے ریفرنس کی انکوائری کا ریکارڈ دینے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں