لاہور:پولیس نے سابق وزیر اعلی پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی کو 9مئی کے 20 نئے کیسز میں نامزد کر دیا۔آئی جی پنجاب کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور میں درج 3، فیصل آباد کے چار کیسز میں نامزد کیا گیا جبکہ راولپنڈی کے 11 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔
ہائیکورٹ میں جمع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوہدری پرویز الٰہی ضلع اٹک اور گوجرانوالہ کے ایک، ایک کیس میں نامزد ہیں۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے آئی جی پنجاب کو کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔