سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی۔
سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی سزا سے متعلق اپیلوں پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے جس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔
خصوصی عدالت کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل میں حامد خان جبکہ پاکستان بار کونسل کی جانب سے عابد ساقی عدالت میں پیش ہوئے۔