ضلعی خزانہ آفس حیدرآباد میں 49 اکاونٹس مشکوک

ضلعی خزانہ آفس حیدرآباد میں پنشن فنڈ کے 49 اکاونٹس مشکوک قرار دیدیئے گئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر نے 49 مشکوک اکاونٹس بند کرنے کی ہدایت کردی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق مشکوک اکاؤنٹس کے ذریعے ہر ماہ خزانے کو 50 لاکھ کا نقصان پہنچایا جارہا۔

ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر نے محکمہ خزانہ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ منظم مافیا جعلی پنشن کیسز کا سسٹم چلارہی ہے۔

خط میں بتایا گیا کہ فرضی شخص بلال، رحیم بخش، خادم کی فرضی بیگمات کو پنشن کے نام پر ہر ماہ رقوم دی جارہی تھیں۔

سیکریٹری خزانہ نے ڈی آئی جی کو قادر بخش ابڑیجو و ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں