پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنانے کا فیصلہ

لاہور:اکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بورڈ روم میں 3 گھنٹے طویل اجلاس ہو۔ اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور چیئرمین پی سی بی نےکوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کے پلان کی اصولی منظوری بھی دی۔

اجلاس میں کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے لیے سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہو گی جبکہ ڈومیسٹک کنٹریکٹ پر نظر ثانی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے کوچنگ کا معیار بہتر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور اس ضمن میں ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی ٹریننگ کے لیے ماسٹر کوچ کو تعینات کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو ہر سطح پر پرموٹ کیا جائے گا اور کلب لیول سے نیشنل لیول تک تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد کرایا جائے گا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بہترین کوچز نئےٹیلنٹ کی ٹریننگ کرکے صلاحیتوں میں نکھار لائیں گے، کارکردگی، فٹنس اور میرٹ پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں