سویلین کا ملٹری ٹرائل، پاکستان بار کونسل کو تحفظات

پاکستان بار کونسل کے چیئرمین حسن رضا پاشا اور وائس چیئرمین ہارون الرشید نے ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کی مذمت کردی۔

اعلامیہ کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

رہنماوں کا کہنا تھا کہ اداروں کا احترام کرتے ہیں، چاہتے ہیں کہ عوام کا عدالتوں پر اعتماد متزلزل نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ مہذب معاشرہ سویلین کا آرمی ٹرائل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

اعلامیہ کے مطابق سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہونے سے عدالتوں پر سوال اٹھیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق آرٹیکل 4 اور 10 اے کے تحت ملزمان کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں