کراچی: غیر ملکیوں کو 294 پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے پر 2 افسران گرفتار

کراچی میں ایف آئی اے نے غیر ملکیوں کو 294 پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں پاسپورٹ آفس کے 2 افسران کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم فرید شاہ پاسپورٹ آفس میں بطورسپرنٹنڈںٹ، ملزم نصرت علی پاسپورٹ آفس کا سابقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہے۔

ملزم فرید شاہ 63، نصرت علی نے 231 افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں