کراچی: اولڈ پاسپورٹ آفس میں آگ لگنے سے پرانا ریکارڈ جل گیا

کراچی میں صدر پاسپورٹ آفس کے عقب میں اولڈ پاسپورٹ آفس میں آگ لگنے سے ریکارڈ روم میں رکھا تمام پرانا ریکارڈ جل گیا۔

فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، ایک گھنٹے مزید کولنگ کا عمل جاری رہا۔

صدر فائر اسٹیشن کے انچارج نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعث خستہ حال عمارت کی ٹین کی چھتیں بھی گرگئیں، آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں