بیرونی ممالک میں پناہ حاصل کرنیوالے افراد کو پاسپورٹ جاری نہیں ہوگا

اسلام آباد: پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے بیرون ممالک پناہ حاصل کرنے والوں کے پاسپورٹ کے اجرائ پر پابندی عائدکردی ہے۔ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے کے مطابق بیرون ممالک پناہ حاصل کرنے والوں پرپاسپورٹ کے اجراءکی پابندی عائد کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق بیرون ممالک پناہ حاصل کرنے والے افرادکوپاسپورٹ جاری نہیں ہوگا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ممالک میں موجود جن پاکستانیوں نے پناہ کے لیے درخواست دی ہوئی ہے یا وہ پہلے سے بیرون ممالک پناہ حاصل کیے ہوئے ہیں، ان کو بھی پاسپورٹ جاری نہیں ہوگا۔مراسلے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی اور بین الاقوامی کمٹمنٹ کے تحت ملکی مفاد میں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں