خیرپور:کراچی سے پنجاب جانے والی مسافرٹرین پاکستان ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ،ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا .سندھ کے ضلع خیرپور میں فیض آباد ریلوے پھاٹک کے قریب تحریب کاروں نے ریلوے ٹریک پر کریکر بم دھماکا کردیاجس سے ریلوے لائن کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے بعد ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا ہے بعدازاں ٹریک کوبحال کرکے مسافر گاڑیوںکوروانہ کردیاگیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان نے کراچی سے پنجاب جانے والی پاکستان ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔