سرمایہ کاری کرنے والوں کو 24 گھنٹے میں بزنس ویزاملے گا

نگراں وفاقی کابینہ نے بزنس، سرمایہ کاری اور ورک ویزاپالیسی میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق ویزاپالیسی میں ترمیم کی منظوری غیرملکی سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کیلئے دی گئی ہے اور وفاقی کابینہ سے 103 ممالک کیلئے ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری بذریعہ سرکولیشن لی گئی۔

اطلاعات کے مطابق نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی سفارش پر ویزا پالیسی میں ترامیم تیار کی گئیں۔پالیسی کے مطابق ایس آئی ایف سی کی سفارش پر 6 ماہ کےلیے بزنس ویزا فوری طور پر جاری کیا جائے گا، پاکستانی مشن 5 سال کے لئے بزنس ویزا 24 گھنٹوں میں جاری کرنے کے پابند ہوں گے۔

ایک سال کےلیے شارٹ ٹرم انویسٹر ویزا بھی24گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا، اسی طرح ایس آئی ایف سی کی سفارش پر تین سال کا انویسٹر ویزا 24گھنٹوں میں جاری ہوگا۔ترمیم شدہ پالیسی کے مطابق 5سال کےلیے انویسٹر ویزا وزارت داخلہ 10دن میں جاری کرنے کی پابند ہوگی، 2سال کے لئے ورک ویزا وزارت داخلہ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ایک ماہ میں جاری کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں