پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، “گو زرداری گو”۔۔”چور، چور” کے نعرے

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

جس میں تحریک انصاف کے اراکین نے بانی صدر آصف زرداری کے خلاف چور چور، گو زرداری گو کے نعرے لگائے۔

ارکان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تصاویر بھی لہرادیں، جمشید دستی نے عمران خان کی تصویر والا پوسٹر صدر زرداری کے سامنے ڈائس پر رکھ دیا۔

تحریک انصاف ارکان سیٹیاں بجاتے اور شور شرابہ کرتے رہے، جس کے نتیجے میں ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا۔

اجلاس میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی ارکان نے ایک دوسرے کو دھکے بھی دیئے، صدر مملکت کے خطاب کے دوران جمشید دستی ایوان میں باجا بجاتے رہے، قادر پٹیل اور جمشید دستی کے درمیان گرما گرمی ہوئی۔

پیپلز پارٹی کے رکن فیصل کریم کنڈی اور چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں