پارکو کی لائن سے تیل چوری کیلئے سرنگ کاانکشاف

کراچی:شہر کراچی میں سرکاری لائن سے تیل چوری کا سلسلہ رک نہ سکا۔سکھن کے علاقے میں پارکو کی لائن سے تیل چوری کی سرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق پلاٹ سے لائن کی جانب پندرہ فٹ گہری سرنگ بنائی گئی تھی۔

سرنگ کی کھدائی کے دوران پچاسی فٹ لمبا ہائی پریشر پمپ برآمد کرلیاگیا ہے۔ پمپ کے ساتھ گیج اور کلپس منسلک تھے۔پولیس نے پلاٹ سے چوکیداروں کو گرفتار کرلیا۔دس دن کے دوران تیسرا تیل چوری کا کلپ پکڑا گیا ہے۔بن قاسم سے دو اور سکھن کے علاقے سے ایک کلپ پکڑا گیا۔تیل چوری کا ماسٹر مائنڈ کون ہے یہ اب تک پتہ نہیں چلایا جاسکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں