کے ایم سی نے پیپر مارکیٹ کی درجنوں دکانوں کو سیل کر دیا

کراچی:میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے محکمہ اسٹیٹ نے کرایہ نہ دینے پر  پیپر مارکیٹ کی درجنوں دکانیں سیل کر دیں۔ڈائریکٹر کے ایم سی محکمہ اسٹیٹ عمار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کے ایم سی کی 57 مارکیٹس میں 7 ہزار 500 سے زائد دکانیں ہیں، دکانوں کا کرایہ بڑھایا تو دکانداروں نے کرایہ دینا بندکر دیا۔

عمار خان نے کہا کہ ایک سال سے پیپر مارکیٹ کے دکاندار کرایہ ادا نہیں کر رہے تھے جس پر میئر کراچی نے قانونی کارروائی کی ہدایت کی تھی، میئر کراچی کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیپر مارکیٹ کی 41 دکانیں سیل کر دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میئر کراچی نے کے ایم سی کا ریونیو بڑھانے کی بھی ہدایت کی ہے، کے ایم سی کی دکانوں کا کرایہ اب بھی مارکیٹ ریٹ سے بہت کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں