پاک بحریہ کازمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ

کراچی:پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ’گراو¿نڈ بیسڈ ائیر ڈیفنس سسٹم‘ کے ایف این 6 میزائلز کی فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میزائل نے ہوائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈرکوسٹ نے گراو¿نڈ بیسڈ ائیرڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پراطمینان کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ پاک بحریہ دشمن کی کسی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں