کراچی:ملک بھر میں تیز ترین انٹرنیٹ کیلئے پاکستان کا سیٹلائٹ لانچ کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفئیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کا جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ “پاک سیٹ ایم ایم ون” 30 مئی کو چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا جائے گا۔
ہائی پاور ملٹی مشن سیٹلائٹ آج( جمعرات )لانچ کردیا جائے گا اور اگست تک اپنی سروس فراہم کرنا شروع کر دے گا۔پاک سیٹ ایم ایم ون کی مدد سے پاکستان بھر میں ٹی وی نشریات، سیلولر فون سروس اور براڈبینڈ سروس میں بہتری آئے گی، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ یہ سیٹلائٹ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی محنت کا نتیجہ ہے۔
سپارکو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کا وژن ایک ترقی یافتہ ڈیجیٹل پاکستان ہے، اس مشن کے ذریعے وہ اپنے اس مقصد کی طرف ایک اور قدم بڑھا رہے ہیں، مئی کے ماہ میں یہ سپارکو کا دوسرا خلائی مشن ہے جو ان کی ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں سپارکو نے کہا کہ ایم ایم ون پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، ایک ترقی یافتہ ڈیجیٹل پاکستان سپارکو کا عزم ہے۔