اسلام آباد:پاکستانی آموں کی وسطی ایشیائی ریاستوں کو ترسیل شروع ہوگئی ۔ این ایل سی کا پہلاٹرک تاشقند پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق این ایل سی کا پہلا ٹرک 6 دنوں کی ریکارڈ مدت میں حیدر آباد سے تاشقندپہنچ گیا ، آموں کی وسطی ایشیائی ریاستوں تک ترسیل زرعی شعبے کیلئے اہم سنگ میل ہے۔
پاکستانی آموں کی تازگی برقرار رکھنے کیلئے این ایل سی نے خصوصی ریفر کنٹینر کااستعمال کیا، ریفر ٹرک پر تقریباً15ٹن آم لادے گئے تھے،کل ڈھائی ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔آموں کی بین الاقوامی معیار کے مطابق پروسیسنگ کی گئی، این ایل سی ٹرکوں نے اس سے پہلے کینو اور سبزیوں کی کامیاب ترسیل کی ہے۔ برآمد کنندگان کاکہنا ہے کہ پھلوں،زرعی اجناس کی علاقائی منڈیوں تک ترسیل سے زر مبادلہ کمایاجاسکتا ہے۔