بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔کپتان شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 30 اگست سے کھیلا جائے گا یہ میچ بھی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔