پاکستانی بچے محمد بشارنے قرات کے عالمی مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی

اسلام آباد :دس سالہ پاکستانی بچے نے قرات کے عالمی مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی۔الجزائر کی جانب سے ‘مزمیر داود عالمی حسن قرات کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا جہاں دنیا کے 15 ممالک سے بچوں نے شرکت کی۔عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی سوات سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ محمد بشار نے کی جس نے مقابلے میں ناصرف چوتھی پوزیشن لی بلکہ بشار نے مقابلے میں 1500 ڈالر کی انعامی رقم بھی حاصل کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ محمد بشار کی کامیابی نے پاکستان اور الجزائر کے درمیان مضبوط ثقافتی اور روحانی تعلقات کو اجاگر کیا ہے جب کہ اس مقابلے کا اہتمام الجزائر کے نجی میڈیا آوٹ لیٹ ایکوروک نے کیا تھا۔اس مقابلے کا انعقاد 18 اگست سے 31 اگست تک کیا گیا جس کا مقصد قرات کا شوق رکھنے والے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں