ورلڈکپ 2023: پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا اعلان، حسن علی شامل

ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، انجری کا شکار نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو شامل کرلیا گیا۔

کپتان بابر اعظم، امام الحق، فخر زمان، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، سعود شکیل، شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور حسن علی۔محمد حارث، زمان خان اور ابرار احمد ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

ورلڈکپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ اور 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف 2 وارم اَپ میچز کھیلے گی۔وہ ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں