بنگلادیش کا دورہ: پاکستان ویمن کرکٹ اسکواڈ پر مشاورت مکمل

بنگلادیش کے دورے کےلیے پاکستان ویمن کرکٹ اسکواڈ کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی گئی۔

پاکستان ویمن کرکٹ اسکواڈ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا، جس میں ارم جاوید اور بسمہ معروف کی واپسی ہوگی۔

قومی اسکواڈ میں کپتان ندا ڈار، سدرہ امین، صدف شمس، بسمہ معروف، عالیہ ریاض، منیبہ علی، ارم جاوید گل شامل ہوں گی۔

ویمن اسکواڈ میں گل فیروزہ، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال، غلام فاطمہ، وحیدہ اختر، ڈیانا بیگ، نتالیہ پرویز اور اُم ہانی شامل ہیں۔

پاکستان ویمن کرکٹ اسکواڈ 20 اکتوبر کو سری لنکا روانہ ہوگا، دورہ بنگلادیش کے دوران مہتشم رشید عبوری کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں