پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، 100 انڈیکس 68 ہزار کی سطح عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاوربار کا ریکارڈ ساز دن رہا، جہاں 100 انڈیکس 68 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 660 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار 416 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح 68 ہزار 439 بنائی۔

حصص بازار میں 38 کروڑ 87 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 17 ارب 88 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 92 ارب روپے اضافے سے 9 ہزار 544 ارب روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں