وفاقی حکومت کا اسٹیل ملز کو بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اطلاعات کے مطابق سیکریٹری صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پاکستان اسٹیل کی جگہ اپنی اسٹیل ملز لگائے گی، وزارت صنعت و پیداوار کی اسٹیل ملز کی 700 ایکڑ زمین سندھ حکومت کو دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پتہ چلا کہ اس کا کوئی خریدار موجود نہیں، 700 ایکڑ کے علاوہ زمین صنعتی مقاصد کے لیے استعمال ہوگی۔سیکریٹری صنعت و پیداوار کے مطابق سندھ حکومت اسٹیل ملز چلانے کے لیے نیلا پلانٹ قائم کرے گی، اسٹیل ملز کی زمین سے ساڑھے 4 ہزار ایکڑ اسپیشل اکنامک زونز کو لیز پر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں