بعض مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 54 فیصد کمی

لاہور:پاکستان ریلوے حکام نے 1کلو میڑ سے 200کلو میٹر تک تمام کلاسز کی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔ریلوے حکام کے مطابق بعض ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 54فیصد تک کمی کی گئی ہے جبکہ اے سی کلاس کے کرایوں میں 40فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

لاہور تا راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرین ریل کار کی اکانومی کلاس کا کم سے کم کرایہ 250روپے تھا جو کم ہو کر 100روپے کر دیا گیا ہے۔خیبر میل ٹرین کی اکانومی کلاس کا 1کلو میٹر سے 130کلو میٹر تک کرایہ 250روپے تھا جو کم ہو کر 100 روپے رہ گیا ہے۔

ایک ماہ کے دوران 2 مرتبہ ڈیزل کی قیمت میں کمی ہونے کے باعث کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ریلوے حکام نے ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس پر 21مئی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں