مالی سال 24-2023: ریلوے کی آمدن 88 ارب سے زائد ریکارڈ آمدنی

مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی 88 ارب سے زائد ریکارڈ آمدنی ہوئی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پچھلے سال یہ ہی آمدن 63 ارب روپے تھی۔

ترجمان نے کہا کہ پچھلے مالی سال سے 40 فیصد زائد آمدنی حاصل ہوئی، اس سے قبل اتنی آمدنی کبھی نہیں ہوئی۔

ترجمان کے مطابق مسافر ٹرینوں سے 47 ارب، مال گاڑیوں سے 28 ارب آمدنی ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ زمینوں اور دیگر ذرائع سے 13 ارب سے زائد ریونیو حاصل ہوا۔

سی ای او عامر بلوچ کے مطابق یہ کامیابی ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، اگلے سال آمدنی کو 1 کھرب روپے تک لے جانے کا عزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

مالی سال 24-2023: ریلوے کی آمدن 88 ارب سے زائد ریکارڈ آمدنی” ایک تبصرہ

  1. آپ نے ریلوے کا خرچہ نہیں بتایا؟ اور نقصان کتنا ہوا؟
    ٹوٹل نقصان کتنا ہوا؟
    صرف آمدن سے بات پوری نہیں ہوتی؟

اپنا تبصرہ بھیجیں