پی آئی اے نجکاری التوا، خزانے کو 850 ارب نقصان

وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے انکشاف کیا ہےکہ پی آئی اے کی نجکاری کے التوا سے خزانے کو 850 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی مرحلہ وار نجکاری پر کام کررہے ہیں، ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اونے پونے داموں ادارے نہیں بیچیں گے، زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل کریں گے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پی آئی اے، اسٹیل ملز اور ریکوڈک جیسے منصوبوں کی نجکاری منسوخ کرکے معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، روز ویلٹ، ایچ بی ایف سی، فرسٹ ویمن بینک، اسٹیٹ لائف، زرعی ترقیاتی بینک، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بھی نجکاری کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں