ایرانی حکومت وعوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی حکومت کا یوم سوگ کا اعلان

اسلام آباد: ایرانی حکومت و عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی حکومت نے منگل کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ملک بھر میں منگل کو قومی پرچم سرنگوں رہے گا،کابینہ ڈویڑن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

پنجاب اور سندھ حکومت نے بھی کل صوبوں میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی گزشتہ روزاپنے رفقا کے ہمراہ کل ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو ئے تھے۔ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ تبریز میں ادا کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی حادثے میں وفات پر پیر کو بھی سوگ کا اعلان کیا تھا، اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں