پاکستان ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کیلئے عالمی مالیاتی اداروں سے مدد مانگ لی

کراچی :اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کو متعارف کرانے کیلئے کام کررہا ہے، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک سے ڈیجیٹل کرنسی کا جائزہ لینے کیلئے تکنیکی معاونت لی ہے۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ترسیلات زر بڑھانے کیلئے مڈل ایسٹ سمیت 60 ممالک کو پاکستان کے ساتھ کنیکٹ کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے سال راست سسٹم کو عرب مانیٹری فنڈ کے کراس بارڈر پیمنٹ سسٹم بونا سے منسلک کردیا جائے گا جس کے نتیجے میں بیرون ملک مقیم 6 کروڑ پاکستانیوں کو اپنی رقوم فوری منتقل کرنے کی سہولت حاصل ہو جائے گی، بونا سسٹم سے منسلک ہونے کے بعد پاکستانی کم سے کم خرچ میں رقم منتقل کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای ہماری معیشت کا اہم جز ہے جس کا جی ڈی پی میں 40فیصد، برآمدات میں 24 فیصد اور ملازمتوں کی فراہمی میں 80 فیصد حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں