پاکستان نے آئرلینڈ کو ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی

پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے سیریز اپنے نام کرلی۔ڈبلن میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کی جانب سے دیا گیا 179 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 17 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔کپتان بابر اعظم 42 گیندوں پر 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

آئرلینڈنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا۔کپتان لورکان ٹکر نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اینڈی بالبرنی 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ہیری ٹیکٹر نے بھی 30 رنز کی ناٹ آو¿ٹ اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں