پاکستان بار کونسل نے ججز کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان بار کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 3 سینئر ججز پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے۔
پاکستان بار کونسل نے کہا کہ ججز کے خدشات پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔
اعلامیہ کے مطابق خدشات دور کرنے کی مجاز اتھارٹی جوڈیشل کونسل نہیں، چیف جسٹس پاکستان ہیں، جوڈیشل کونسل اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف شکایات کا فورم ہے۔