الائیڈ کارپوریشن نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول کو مثبت قرار دیدیا

نیویارک :دنیا کی مشہور الائیڈ کارپوریشن نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول کو مثبت قرار دے دیا۔ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو افسر ایرن سیدر جیکسن نے کہا کہ وہ پاکستان میں اپنا مینوفیکچرنگ یونٹ لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں بنائے جانے والے پرسنل کمپیوٹر اور گیمنگ ہارڈویئر خطے کے دوسرے ملکوں کو برآمد کیے جا سکیں گے

۔ایرن سیدر جیکسن نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول مثبت ہے اور وہ وہاں سرمایہ کاری کرنا چاہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں