ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک و سرد رہے گا، لاہور میں اسموگ اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور اور مضافات کا موسم خشک و سرد رہا، آلودگی کی مجموعی شرح 264 ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا، ہوا میں نمی کا تناسب 73فیصد اور درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں